(سعید احمد) سول ایوی ایشن انتظامیہ کا سیالکوٹ ائیرپورٹ رن وے کی مرمت کے باعث 10 روز تک بند رکھنے کا فیصلہ، ائیرپورٹ بند رہنے کی وجہ سے فلائیٹ آپریشن لاہور سے چلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ 24 جون سے 10روز کیلئے بندرہے گا، رن وے بند ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ کا فلائیٹ آپریشن لاہور ائیرپورٹ سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ائیرپورٹ انتظامیہ نے تمام ائیر لائنز کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق رن وے کی مرمت تک سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن بند رہے گا اور اس سلسلے میں اتھارٹی نے ائیر لائنز کو اپنے مسافروں کو بذریعہ ایس ایم ایس پیشگی اطلاع کی ہدایت کی ہے۔