ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس ایمنسٹی سکیم، ایف بی آر نے رابطہ مہم تیز کردی

ٹیکس ایمنسٹی سکیم، ایف بی آر نے رابطہ مہم تیز کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضوان نقوی) ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرنے میں صرف 8 دن باقی رہ گئے، ایف بی آر کی ٹیموں نے سکیم سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے کاروباری افراد سے رابطہ مہم تیز کردی۔

کارپوریٹ آرٹی او کی ٹیم نے پام ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور بریفنگ دی، کمشنر زون ٹو سیدہ نورین زہرہ، ایڈیشنل کمشنر چودھری ظفر اقبال، ڈپٹی کمشنرعمر زیب خان، زینب اسد منیر، نرجس شاہین، فرخ اسلم، احمد یوسف، انسپکٹر کاشف محمود اورعمران رضا زیدی ایف بی آر کی ٹیم میں شامل تھے۔

کمشنر زون سیون ڈاکٹر شاہد صدیق بھٹی کی سربراہی میں ٹیم نے سرجیکل شعبہ سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر عاصم نصیر منج اور اسسٹنٹ کمشنر شرمین قمر ٹیم میں شامل تھے۔

ایف بی آر ٹیم نے جیلانی گروپ آف انڈسٹریزکابھی دورہ کیا، ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر فرخ اسلم،سینئر آڈیٹر سہیل اکرم اورمحمد کاشف شامل تھے،اس موقع پر چیئرمین جیلانی گروپ آف انڈسٹریز جاوید جیلانی، جہانزیب جیلانی اور طاہر اقبال موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer