ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آتشزدگی کے 2 واقعات، 3 افراد جھلس کر زخمی

لاہور میں آتشزدگی کے 2 واقعات، 3 افراد جھلس کر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)باغوں کے شہر لاہور  میں آتشزدگی کے دو واقعات میں3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آتشزدگی کا پہلا افسوسناک واقعہ شاد باغ کے علاقے چائنہ سکیم میں پیش آیا جہاں غیر قانونی پٹرول ایجنسی میں فلنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے 2گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ آتشزدگی کے واقعہ میں جھلسنے والے عظیم کو طبی امدا د کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آتشزدگی کا دوسرا واقعہ مزنگ کے علاقے بہاولپور روڈ پر پیش آیا، جہاں ایل پی جی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ چند روز کے دوران شہر میں سلنڈر پھٹنے کے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں مگرضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer