لاہور کے 29 تھانوں کے ایس ایچ اوز ، انچارج انویسٹی گیشنز تبدیل

لاہور کے 29 تھانوں کے ایس ایچ اوز ، انچارج انویسٹی گیشنز تبدیل
کیپشن: City42 - Lahore Police Stations
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک، علی ساہی) پولیس میں اکھاڑ پچھاڑجاری، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سید کلیم امام کے احکامات پر لاہور کے 29 تھانوں میں تعینات انسپکٹرز، ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ سی آئی اے، اینٹی کارلفٹنگ سٹاف سمیت دیگر برانچوں سے انسپکٹرز کو تبدیل کر کے دیگر رینجز میں بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ دیگر تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی آئندہ چند روز میں تبدیل کر دیا جائیگا۔ لاہور میں جن تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز تبدیل کیے گئے ان میں لٹن روڈ، شادباغ، اقبال ٹاﺅن، نواب ٹاﺅن، گرین ٹاﺅن، گلشن اقبال، مصری شاہ، غالب مارکیٹ، مصطفٰی آباد، ملت پارک، فیصل ٹاﺅن، گلشن راوی، شفیق آباد، شادمان، باغبانپورہ، قلعہ گجر سنگھ، سرور روڈ، نواب ٹاﺅن، نواں کوٹ، شاہدرہ، رنگ محل، نصیر آباد، فیکٹری ایریا، مستی گیٹ، جوہر ٹاﺅن، یکی گیٹ، ساندہ، جنوبی چھاﺅنی، شمالی چھاﺅنی اور برکی شامل ہیں۔

ادھر صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر 965 انسپکٹروں کے مختلف ریجنز میں تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں جن میں سے لاہور کے 221 انسپکٹروں کا دوسرے ریجنز میں تبادلہ کیا گیا ہے جن میں سے 106 انسپکٹروں کو گوجرانوالہ، 8 آپریشن ونگ، 55 فیصل آباد اور 53 راولپنڈی ریجنز میں بھیجے گئے۔شیخوپورہ ریجن کے 59 انسپکٹروں میں سے 30 سرگودھا، 28 ساہیوال اور ایک فیصل آباد تبدیل، فیصل آباد ریجنز کے 89 انسپکٹروں میں سے 39 کا گوجرانوالہ اور 50 انسپکٹروں کا لاہور، سرگودھا ریجن کے 77 انسپکٹروں میں سے 30 شیخوپورہ جبکہ 47 انسپکٹروں کا ساہیوال ریجن، گوجرانوالہ ریجن سے 162 انسپکٹروں کا تبادلہ کیا گیا جن میں سے 32 کو راولپنڈی، 35 فیصل آباد اور 95 کو لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

راولپنڈی ریجنز کے 79 انسپکٹروں میں سے 31 کا گوجرانوالہ اور 48 کا لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔ ساہیوال ریجن کے 65 انسپکٹروں میں سے 38 شیخوپورہ ریجن جبکہ27 کو سرگودھا ریجن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملتان کے 92 انسپکٹروں میں سے 48 کا ڈی جی خان اور 44 کا تبادلہ بہاولپور ریجن ،ڈی جی خان ریجنز کے 72 انسپکٹروں میں سے 60 کا تبادلہ ملتان جبکہ 12 انسپکٹروں کا تبادلہ بہاولپور ریجن جبکہ بہاولپور ریجن کے 48 انسپکٹروں میں سے 19 کوڈی جی خان جبکہ 29 انسپکٹروں کو ملتان رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔لاہور میں دوسرے ریجنزسے رپورٹ کرنے والے انسپکٹرزکی تعداد 215 ہے ،راولپنڈی سے 47 گوجرانوالہ سے 57، گجرات سے 27، سیالکوٹ سے 13، فیصل آباد سے 46 سمیت دیگر اضلاع کے افسر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تبدیل ہونے والے انسپکٹرز کی تعیناتی کیلئے آئی جی پنجاب نے سی سی پی او، آرپی او، ڈی پی اوزکو مراسلہ جاری کیا جس میں سیاسی اثرو رسوخ و دباﺅ کے بغیر اور متعلقہ ڈومیسائل والے اضلاع میں انسپکٹرز کی تعیناتی نہ کرنے کا حکم دیا۔