اسرار خان : ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
پولیس کے مطابق 12 سالہ فرحانہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے۔ رکشہ ڈرائیور بلال اسے اپنے دوست علیم کے فلیٹ پر لے گیا، جہاں دونوں ملزمان نے بچی کے ساتھ زیادتی کی۔متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔