زاہد چوہدری :گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا گھناونا دھندہ جاری ہے ۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اور ایف آئی اے نے مشترکہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور اور پشاور سے گھناؤنے دھندے میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا جس میں پی کے ایل آئی کا ڈائلیسز ٹیکنیشن ندیم بھی ملوث نکلا
اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری پر پنجاب ہوٹا کی ایف آئی کے تعاون سے لاہور اور پشاور میں کارروائی کی گئی ۔ ایوب نامی مریض کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے بعد موت واقع ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
لاہور سے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے دھندے میں ملوث پی کے ایل آئی کے ڈائلیسز ٹیکنیشن ندیم سمیت طیب اور شیروں کو گرفتار کیا گیا اور ان ملزمان کی نشاندہی پر پشاور سے 5 ملزمان مدثر شاہ ، حمزہ ، داود ، وقار حسین اور محمد آصف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے اس گھناونے دھندے کے خلاف تحقیقات کو دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے ۔