ابراہیم قریشی: تاج پورہ سکیم اطہر عباس پارک کے علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے بعد بیس گھنٹے تک جلی بحال نہیں ہوئی تو مکین احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔
اتوار کے روز بجلی کا ٹرانسفارمر خڑاب ہوا تو علاقہ کے مکینوں نے اس کی مرمت کے لئے لیسکو کے سب ڈویژن آفس رابطہ کیا، اس کے بعد بار بار شکایات لے کر لیسکو کے متعلقہ دفاتر گئے لیکن ٹرانسفامر مرمت نہیں کیا گیا۔
بجلی سے محروم علاقہ کی خواتین کا کہنا ہے کہ گھروں میں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور بجلی بند ہونے کے سبب پانی بھی نہیں ہے۔
بجلی کے طویل طعطل سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔مکینوں نے لیسکوسے مسئلہ جلد حل کرنے کی اپیل کی۔