ایکسپورٹ انڈسٹڑی کیلئےریلیف، اب 50 فیصد سسٹم گیس ملے گی

Export industry will be provided fifty percent system gas to fulfill energy needs, City42
کیپشن: ایکسپورٹ انڈسٹری کے نمائندوں سے فیصل آباد میں ملاقات میں وزیراعظم نے ایل این جی کی لاگت کم کرنے کے لئے 50 فیصد سسٹم گیس فراہم کرنے کا مطالبہ مان لیا۔  منسٹری آف پیٹرولیم نے صنعتی اداروں کو پچاس فیصد سسٹم گیس اور پچاس فیصد آر ایل این جی فراہم کنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صنعتکاروں کے ساتھ فیصل آباد میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم کا بڑا علان , انڈسٹری کے لئے گیس فراہم کرنے کا فارمولا تبدیل کر دیا.  اب سے انڈسٹڑی کو 50 فیصد ایل این جی اور 50 فیصد سسٹم گیس فراہم کی جائے گی۔  وزیراعظم شہباز شریف نے  سیلز ٹیکس ریفنڈز بھی جلد بحال کرنےکی یقین دہانی کروائی ہے ۔

ایکسپورٹ انڈسٹری کے نمائندوں سے فیصل آباد میں ملاقات میں وزیراعظم نے ایل این جی کی لاگت کم کرنے کے لئے 50 فیصد سسٹم گیس فراہم کرنے کا مطالبہ نہ صرف مان لیا بلکہ اس پر فوری عملدرآمد بھی کروا دیا۔  منسٹری آف پیٹرولیم نے صنعتی اداروں کو پچاس فیصد سسٹم گیس اور پچاس فیصد آر ایل این جی فراہم کنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔  

 پی ایچ ایم اے کے سابق چئیرمین کاشف ضیا  نے بتایا کہ یہ سہولت پانچ ایکسپورٹ اورینٹڈ سیکٹر کے لئے فراہم کی گئی ہے۔ اس سے پہلے سو فیصد آر ایل این جی انڈسٹری میں استعمال ہورہی تھی  جس کی لاگت بڑھنے سے ایکسپورٹ انڈسٹڑیز کے لئے انرجی کی کاسٹ کو مینیج کرنا ناممکن ہو چلا تھا۔ 

 صنعتکار کاشف ضیا  نے کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف کے انڈسٹری کو 50 فیصد سسٹم گیس فراہم کرنے کے فیصلہ سے  اوریج گیس کا ریٹ انڈسٹری کے لئے سستا ہوجائے گا۔

 پٹرولیم منسٹری کے نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈسٹری کو ان کی ضرورت کا 50 فہصد حصہ سسٹم گیس کی فراہمی کی سہولت  کی فراہمی ماہ نومبر سال دو ہزار تئیس تک جاری رہے گی۔

برآمدی صنعتوں کے مالکان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے اس فیصلہ کو سراہا جا رہا ہے۔ 
 کاشف ضیا نے کہا کہ امید ہے انرجی کی لاگت میں کمی کے اس اقدام سے ایکسپورٹ انڈسٹری ترقی کرے گی۔