وکیل قتل کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنیوالا بنچ بحال

Supreme Court revised cause list, Justice Musarrat Halali will remain part of the mench to hear petition of Imran Khan, Abdulrazaq Shar, Murder Case, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کوئٹہ میں قتل ہونےوالے سینئیر وکیل عبدالرزاق شر کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف کی ملزم کی حیثیت سے نامزدگی کے خلاف کیس کی سماعت سے پہلے ہی سپریم کورٹ کا بنچ دوسری بار تبدیل کر دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنے کیلئے تشکیل کردہ پہلا بنچ بحال کر دیا گیا، سپریم کورٹ کی نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی ہی 3 رکنی بنچ کا حصہ ہوں گی۔

 گزشتہ روزجاری کاز لسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کا بنچ تبدیل کر دیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا تھا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 24 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر نقوی بھی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں ضمانت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں بلایا ہے۔