یورپ کیلئے پی آئی اےکی پروازوں کی بحالی میں اہم پیشرفت

 یورپ کیلئے پی آئی اےکی پروازوں کی بحالی میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: یورپ کیلئے قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی میں  اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےائیر لائن ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا،اب یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور پاکستان سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی۔

ائیر لائن ذرائع کے مطابق فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد ہی پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو سکیں گی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے۔