میری رہائش گاہ پر سیاسی جلسہ نہیں مقامی زعماء اور عمائدین کا استقبالیہ منعقد ہوا تھا، شاہدخٹک

Shahid Khattak Explains, No Political Meeting was held at my residence, Reception of notables, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے نوشہرہ میں منعقدہ اجتماع سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میری رہائش گاہ پر سیاسی جلسہ نہیں مقامی زعماء اور عمائدین کا استقبالیہ منعقد ہوا تھا۔ 

الیکشن کمشن کی جانب سے اپنے کھر پر سیاسی جلسہ کرنے کے المؤزام میں صوبہ کی نگراں کابینہ سے سبکدوش کئے جانے کا فیصلہ آنے کے بعد شاہد خٹک نے میڈیا کو مس رپورٹنگ کا قصوروار ٹھراتے ہوئے آج کہا ہے کہ  معمول کی کھلی کچہری میں عمائدین نے عوامی مسائل پیش کئے۔ عمائدین کے استقبالیہ اور کھلی کچہری کو میڈیا میں جلسہ رپورٹ کرکے غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے کل ہی شاہد خٹک کو صوبائی نگراں کابینہ سے سبکدوش کرنے کے حکم کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا تھا۔ 

  شاہد خٹک نے کہا کہ  جلسے گھروں میں نہیں میدانوں میں منعقد ہوتے ہیں۔

شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ   نگران حکومت کا کام منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔  میں نے الیکشن کمیشن اور انتخابی قواعد کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کسی نےبھی کرپشن کی ہے اس کا بلاامتیاز محاسبہ ہونا چاہیئے۔ گذشتہ حکومت کے دور  میں بی آر ٹی سمیت مختلف پراجیکٹس میں کرپشن پر اصولی موقف رکھتا ہوں۔ کرپشن کی مخالفت کے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گا۔