مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز دبئی اور سعودی عرب کے دوروں کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں، وہ 24 جون کو لاہور سے دبئی روانہ ہوئی تھیں۔
مریم نواز نے دبئی میں والد نواز شریف کے ہمراہ اہم ملاقاتیں کی تھیں، وہ اپنے والد کے ہمراہ دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں، سعودی عرب میں بھی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں میں مریم نواز شریک رہیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز کی وطن واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور بڑی سیاسی جماعتوں میں اسمبلی کی تحلیل، نگراں حکومت کا قیام اور عام انتخابات کے دیگر اہم امور سے متعلق مشاورت کے لیے بات چیت شروع ہے، اس سلسلے میں دبئی میں موجود آصف علی زرداری جلد لندن کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔