مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نجیب ہارون نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی ہے، 9 مئی کے واقعے نے پاکستان کے امیج کوخراب کیا، ان واقعات نے ہماری سیاست کو بھی تقسیم کیا۔
نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ 16 اپریل 2020 کو میں نے مشکل فیصلہ کرتے ہوئے اسمبلی سے استعفیٰ دیا،18مارچ 2022 کو میں نے میڈیا کے سامنے وزیراعظم کو کرسی چھوڑنےکا مشورہ دیا تھا۔
نجیب ہارون کے مطابق میں نےچیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ کسی اور کو وزیراعظم بننےکا موقع دیں۔ نجیب ہارون کا کہنا ہےکہ وہ اپنی استطاعت اور طاقت کے مطابق پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے۔