(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے 6 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا،تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ صوبے کو بغیر وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے نہیں رکھا جا سکتا، یکم جولائی کو فریقین کی مرضی سے حکم دیا تھا کہ حمزہ شہباز ٹرسٹی وزیر اعلیٰ ہو ں گے، فریقین کے درمیان موجودہ صورتحال بالکل یکم جولائی والی صورتحال ہو چکی ہے۔
تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ فریقین اپنے جواب 25 جولائی 11 بجے تک جمع کرا دیں کیس کی سماعت پیر کو ایک بجے ہو گی،ڈپٹی سپیکر کے وکیل متعلقہ ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنائیں بالخصوص مسلم لیگ ق سربراہ کا خط جس پر رولنگ دی گئی۔
فریقین کو سننے کے بعد محسوس کیا کہ انہیں جواب دینے کے لیے وقت چاہیے،ہم نے نوٹ کیا کہ ابھی فریقین ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا جواز دینے سے قاصر ہیںاسی لیے وزیر اعلی حمزہ شہباز خطرے میں ہیں، اس صورتحال میں انہیں منتخب وزیر اعلی نہیں کہا جا سکتا،یہ ایسی ہی صورتحال ہے جیسی یکم جولائی کو تھی۔