(ویب ڈیسک)قائد مسلم لیگ نون نواز شریف کا پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ، نواز شریف نےوزیراعظم شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا۔
تفصیلات کےمطابق قائد مسلم لیگ نون نواز شریف نےپی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا، نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے تمام سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کی،تمام سیاسی رہنماؤں سے سپریم کورٹ کے فیصلے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نواز شریف نے لندن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔