(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب میں حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر عمران خان پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کی۔
سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والی حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کی جیت پر متعدد ٹوئٹس کیں۔انہوں نے لکھا کہ 'X اور Y کے بعد عمران خان کی اے بی سی پوری ہی نہیں ہو رہی تھی، زرداری صاحب نے پوری کر دی'،' نیازی X , Y کا رونا روتا رہا، Z نے گیم ڈال دی '۔
Xاور Y کے بعد عمران خان کی A, B, C پوری ہی نہیں ہو رہی تھی، زرداری صاحب نے پوری کر دی۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 23, 2022
حنا پرویز نے مزید کہا کہ 'آج ہم نے قومی اسمبلی کا بدلہ لے لیا،ان کو ایسا سرپرائز دیا کہ برسوں یاد رکھیں گے'۔
لیگی رہنما نے عمران خان کے حمایتیوں کو انتباہ کیا کہ ملک بھر میں احتجاج کی کال دینے والی تحریک انصاف کو بتاتی چلوں کہ باہر نکلنے سے پہلے رانا ثنا اللہ کا نام ذہن میں رکھیں، نام ہی کافی ہے۔
نیازی X , Y کا رونا روتا رہا Z نے گیم ڈال دی ????
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 22, 2022
خیال رہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔