ویب ڈیسک:معروف میزبان و ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دائر کروادی۔
گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سیدہ بشریٰ اقبال نے شیطان کے شر سے بچنے کی دُعا شیئر کی۔سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج ہم دانیہ شاہ اور ان کی والدہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں۔
Today we are going to file an application in FIA Cyber Crime against Dania Shah and her mother.
— Dr Bushra Iqbal???????? (@DrBushraIqbal) July 22, 2022
Need prayers. #AamirLiaquat pic.twitter.com/RJcy94T3NS
اس سے قبل سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایسا بھی کیا پیسے کا لالچ کہ کسی انسان کی جان، مال، عزت سب کھا جاؤ، وہ بھی جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگز میں یہ بھی لکھا تھا کہ اللّٰہ سے ڈرو، اللّٰہ سب جانتا ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عدالت سے شوہر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں ان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں۔