پولیس آفس مینجمنٹ سسٹم لانچ کرنے کی تیاری

پولیس آفس مینجمنٹ سسٹم لانچ کرنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت پولیس کےآئی ٹی پراجیکٹس سےمتعلق اہم اجلاس۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپر لیس ورکنگ کا ”پولیس آفس مینجمنٹ سسٹم“ آئندہ دس روز میں باقاعد لانچ کردیا جائے۔ 

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نےغیرملکی شہریوں کی سکیورٹی انتظامات کوبہتر سےبہتر بنانےکیلئےنیاسافٹ ویئر تیار کرنے کا حکم دے دیا،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر میں پاکستان آنے اور جانے والے تمام غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کا ریکارڈ موجود ہونا چاہئے اور معلومات میں غیر ملکیوں کے نام، فون، پاسپورٹ نمبر، رہائشی پتہ سمیت تمام تفصیلات موجود ہوں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر  کی تیاری میں ایئر پورٹس پر ایس پی یو کے چائینز ڈیسک سے بھی معاونت لی جائے اور سافٹ ویئر  کی تیاری میں ایف آئی اے سےبھی درکارہرممکن معاونت بھی حاصل کی جائے۔

اجلاس کے دوران  ڈی آئی جی آئی ٹی نےپیپر لیس ورکنگ کے حوالے سے پولیس آفس مینجمنٹ سسٹم بارے بریفنگ  دی۔ پولیس دفاتر میں پیپر لیس ورکنگ کے حوالے سے آئندہ ہفتے میں سٹاف ٹریننگ کے بعد ٹیسٹ رن شروع کردیا جائے گا،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپر لیس ورکنگ کا ”پولیس آفس مینجمنٹ سسٹم“ آئندہ دس روز میں باقاعد لانچ کردیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان،ڈی آئی جی ویلفیئر آغا محمد یوسف، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی شاہد جاوید، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر، ڈی آئی جی لیگل ڈاکٹر معین مسعود سمیت دیگر افسران موجود تھے۔