پراسیکیوٹرز کو ماہانہ 25 سے 50 ہزار روپے سپیشل الاؤنس دینے کی سفارش

 پراسیکیوٹرز کو ماہانہ 25 سے 50 ہزار روپے سپیشل الاؤنس دینے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن نے پراسیکیوٹرز کو ماہانہ 25 ہزار سے 50 ہزار روپے سپیشل الاؤنس دینے کی سفارش کی ہے۔
 سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ندیم سرور نے محکمہ خزانہ کو تیسری بار پراسیکیوٹرز کے الاؤنس میں اضافے کی سمری ارسال کی ہے۔ سمری کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو پچاس ہزار روپے ماہانہ سپیشل الاؤنس دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو 30 ہزار روپے اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو 25 ہزار روپے ماہانہ سپیشل الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔  بجٹ سے پہلے بھی یہ سمری ارسال کی گئی تھی جسے محکمہ خزانہ نے مسترد کر دیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer