چینی کی قیمت مقرر کرنے سےمتعلق تحریری حکم جاری

چینی کی قیمت مقرر کرنے سےمتعلق تحریری حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا ،وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے پالیسی بنانے کی یقین دہانی کروا دی ہے،عدالتی حکم۔
  تفصیلات کےمطابق  لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ  نےنون شوگر ملز سمیت دیگر کی درخواستوں پر عبوری تحریری حکم جاری کیا، درخواست گزاروں نے چینی کا ایکس مل ریٹ 83 روپے 24 پیسے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا، وفاقی حکومت کے وکیل نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق رولز تشکیل دینے اور ان رولز کوکابینہ میں پیش کرنےکابیان دیا۔

عبوری حکم میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ چینی کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق شوگر ملز کا بھی مؤقف سنا جائے گا۔عدالت نے 23 ستمبر تک حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔