قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) عید قربان پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا معاملہ، 263 مدارس و آرگنائزیشن نے کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواستیں جمع کروا دیں۔

عید الاضحی کی آمد آمد ہے شہر میں قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے 263 مدارس و آرگنائزیشن نے ضلعی انتظامیہ کو کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے این او سی کی درخواستیں جمع کروا دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق 48 کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ غیر قانونی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف گیارہ بی شیڈول دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

کالعدم تنظیموں کو کھالیں اکٹھی کرنے سے روکنے بارے محکمہ داخلہ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ 263 درخواستوں کی منظوری ڈی سی لاہور ڈسٹرکٹ اینٹلیجنس کمیٹی کی میٹنگ کے فیصلے کے بعد دیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے اڑتالیس کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تاحال کالعدم تنظیموں کی طرف سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے کوئی بھی درخواست وصول نہیں ہوئی۔