ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طویل عرصہ سے ایک جگہ پر تعینات ریلوے اہلکار تبدیل کرنے کا فیصلہ

طویل عرصہ سے ایک جگہ پر تعینات ریلوے اہلکار تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایمپریس روڈ (سعید احمدسعید) ٹرین سیفٹی اور آپریشن میں بہتری کیلئے وزارت ریلوے کا اہم فیصلہ، تین برس سے زائد ایک سیٹ اور پانچ برس سے زائد ایک ڈویژن میں تعینات افسروں اور ملازمین کو تبدیل کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کا ٹرین آپریشن میں بہتری کے لیے نیا اقدام، وزارت ریلوے نے تین برس سے زائد ایک سیٹ اور پانچ برس سے زائد ایک ڈویژن میں تعینات افسروں اور ملازمین کو تبدیل کرنے کا  فیصلہ کرلیا۔ وزارت ریلوے نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کومراسلہ بھجوانے سمیت 15روز میں عملدرآمد کی رپورٹ مانگ لی۔

وزارت ریلوے نے فیصلہ کے مطابق عملدرآمد رپورٹ بھجوانے کے لئے چیف پرسانل آفیسر کوفوکل پرسن مقرر کر دیا ۔ فیصلہ کے مطابق تین برس سے زائد عرصہ سے ریلوے ڈویژنوں میں تعینات ڈویژنل افسران، اسسٹنٹ افسران اور کاسٹ سنٹر انچارجز کو تبدیل کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈیڑھ سو سالہ پرانامحکمہ ریلوے مسلسل تنزلی کا شکار ہے، انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں اورعدم دلچسپی سےمتعدد اسٹیشن بند ہوگئے، سٹیشنوں کی بندش سےانگریزدور کی شاہکارعمارتیں بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں، 

 کانہ کاچھا ریلوے سٹیشن پر، ماضی کی شان و شوکت کھنڈرات میں تبدیل ہو چکےہیں یہ عمارت 20ویں صدی کی شاہکاراور50سال سےزائد پرانی ہے، یہ محض کسی ایک ریلوےسٹیشن کی بات نہیں،بلکہ اس طرح کےکھنڈرات میں تبدیل ریلوے سٹیشن صرف لاہور ڈویژن میں ہی 25 سےزائد ہیں،،جوانتظامیہ کی غفلت کےباعث بھینسوں کے باڑے میں تبدیل ہوگئے، یا پھرآہستہ آہستہ مٹتےہوئےاپنی اور حکام بالا کی بےبسی کی داستان بیان کررہےہیں۔

ان تاریخی عمارات کودیکھ کراس دور کےانجینئرز کی مہارت کا اندازہ ہوتا ہے، اسٹیشن سےملحقہ افراد تصویر کشی کرتےدکھائی دیتےہیں۔کانا کاچھا،ہلوکی،جیا بگا،ہربنس پورہ،مغلپورہ،ساجووال،گوجرانوالہ سٹی، قادرآباد اورصوئےآصل سمیت دیگر ریلوے سٹیشنوں کی شانداراور کھلی ہوا دار عمارتوں کےخدوحال بتاتےہیں کہ یہ عمارتیں اپنےدور میں عام نہیں تھیں۔

کچھ اسٹیشنوں پرکمرے،دفاتر اور پٹریاں آج بھی اصل حالت میں موجود ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer