ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارڈشپ کمیٹی نے آٹھ طلبہ کی مائیگریشن کی منظوری دے دی

ہارڈشپ کمیٹی نے آٹھ طلبہ کی مائیگریشن کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکی زیر صدارت میڈیکل کے طلبہ کی مائیگریشن کیلئے ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی نےمیرٹ کی بنیاد پرآٹھ طلبہ کی مائیگریشن کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیرمومن آغا، میڈیکل یورنیورسٹیز کے وائس چانسلرزاور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز نےشرکت کی ، اس موقع پر چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کےشعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ پرائمری ہیلتھ کیئر پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں پر بوجھ کم کیا جاسکے، یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صحت کےبجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، ماضی میں ہیومن ڈویلپمنٹ کےشعبےکونظرانداز کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگرعملے کی استعداد بڑھا کر بہتر نتائج حاصل کیےجا سکتے ہیں، چیف سیکرٹری نےصحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے میڈیکل یورنیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے تجاویز طلب کرلیں۔

Shazia Bashir

Content Writer