پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مرچیں بنانے والا یونٹ سیل کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مرچیں بنانے والا یونٹ سیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شادی پورہ محلہ بند روڈ پر جعلی مرچیں تیار کرنے والا بے نامی یونٹ سیل کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف  دھڑا دھڑ کارروائیاں جاری ہیں، فیلڈ ٹیموں نے شادی پورہ محلہ میں جعلی مرچیں تیار کرنے والا بے نامی یونٹ سیل کر کے 5 ہزار 620 کلو ملاوٹ شدہ سرخ مرچ پاؤڈر، ایک ہزار 300 کلو ثابت مرچ اور 150 کلو ہلد ی قبضےمیں لے لی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق چاولوں کے چھلکوں کو کھلے رنگ دے کر جعلی مرچیں تیار کی جارہی تھیں، لکڑی کا برادہ،چاول کے چھلکے اور کھلے رنگوں کی بھی بھاری مقدار موقع پرتھی، جعلی مرچوں کو مختلف ناموں کی دلکش پیکنگ کے بعد دکانوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق ویجیلنس ٹیموں نے سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا، ملاوٹی مرچوں اور مصالحہ جات کا استعمال پیٹ اور معدے کی متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer