ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا

احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play
  • یاور ذوالفقار: لاہور ہائی کورٹ میں 22 سالہ لڑکی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پرسماعت، احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے مبین احمد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسکی بیٹی عمائمہ احمد کو ساندہ کی رہائشی امبر نامی لڑکی نے اغواء کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ اورساندہ میں اغواء کے مقدمات درج ہیں، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت بیٹی بازیاب کرا کر رہا کرنےکا حکم دے۔

    لڑکی نےعدالت میں والدین کے ساتھ جانے سےانکار کردیا، دونوں فریقین نے کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی ایک دوسرے پر ہلہ بول دیا اور آپس میں گتم گتھا ہو گئے، فریقین نے لڑائی کے دوران لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا جس پرلاہور ہائیکورٹ سیکورٹی نے لڑکی کے والدین اور بھائی کو حراست میں لےلیا۔

Shazia Bashir

Content Writer