ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم نے سرکاری و نجی سکولوں کو بڑی اجازت دیدی

محکمہ تعلیم نے سرکاری و نجی سکولوں کو بڑی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصراللہ) محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو اپنے سکولوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی۔

سمر کیمپ تمام ٹرمینل جماعتوں 10 ،5،8،9، کے طلبا اور طالبات کے لیے ہو گا، سمر کیمپ کا وقت صبح 7 بجے سے لیکر ساڑھے 10 بجے تک ہو گا، سمر کیمپ میں بچوں کو بلوانے کے لیے انکے والدین کی رضا مندی ضروری ہو گی، تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بچوں کو اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء لانے کی یقین دہانی کروائیں گے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا کہ کوئی بھی سرکاری یا نجی ادارہ سمر کیمپ کی فیس وصول نہیں کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer