فاؤنٹین ہاؤس: چیف سیکرٹری کی زیرصدارت خواجہ سراؤں کے حوالے سے اجلاس

فاؤنٹین ہاؤس: چیف سیکرٹری کی زیرصدارت خواجہ سراؤں کے حوالے سے اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی کی زیر صدارت اجلاس، 2163خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری کر دیئے جبکہ انڈومنٹ فنڈ بھی قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

فائونٹین ہائوس میں چیف سیکرٹری کی زیرصدارت خواجہ سرائوں کے حوالے سےاجلاس ہوا جس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر زاہد زمان اختر، سہیل انور سمیت محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ داخلہ کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر چیف سیکرٹری نے2163 خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈ جاری کئے جبکہ 798شناختی کارڈ پر پراسیس جاری ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:ڈاکٹرحسن عسکری کی نگران وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا کام تیز کرنے اور بروقت شناختی کارڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف سیکرٹری نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر زاہد اختر زمان کو خواجہ سرائوں کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں پر عمل کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں چیف سیکرٹری نے خواجہ سرائوں کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔