الیکشن مہم کا آج آخری روز، سیاسی سرگرمیاں عروج پر

الیکشن مہم کا آج آخری روز، سیاسی سرگرمیاں عروج پر
کیپشن: City42 - Election campaign last day
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عام انتخابات میں صرف دو روز باقی رہ گئے، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے, ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں، رات بارہ بجے کے بعد کارنر میٹنگ، ریلیوں اور جلسوں سمیت ہر قسم کی انتخابی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر دو سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہوگی ۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ووٹ کیلئے آج رات بارہ بجے تک ووٹ بینک بڑھانے کیلئے جتنے بھی جتن کرنے ہیں کرسکتے ہیں اس کے بعد  ریلیوں، کارنر میٹنگز، جلسوں اور جلوسوں پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

رات بارہ بجے کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد میڈیا پر چلنے والے سیاسی اشتہار بھی بند کر دئیے جائیں گے، خلاف ورزی پر دو سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

 پاک فوج کے جوانوں کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی بھی شروع ہوگئی۔ پاک فوج کے جوان آج سے پولنگ اسٹیشنز کا چارج سنبھال لیں گے، پولنگ اسٹیشنز پر فوجی جوان 27 جولائی تک تعینات رہیں گے ۔