عابد چوہدری: لاہور کے علاقے گوالمنڈی اورمزنگ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جن کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گوالمنڈی میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن وہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کی عمر 60 سال تھی،بزرگ شہری کو چار روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ مگر جانبر نہ ہو سکا۔
دوسری جانب مزنگ صفا والا چوک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی عمر 60 سال تھی۔بزرگ شخص سردی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو پولیس کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔