پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار ڈی کلئیر کرنے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کردیا

پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار ڈی کلئیر کرنے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے خود کو  آزاد امیدوار ڈی کلئیر کرنے کا الیکشن کمیشن کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ 

سلمان اکرم راجہ نے وکیل سمیر کھوسہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرنے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا۔ پارٹی تاحال موجود  مگر الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار ڈی کلئیر کردیا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈی کلئیر کرنے کا اقدام  کالعدم قرار دیتے ہوئے بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔