ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں شئیرز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

Pakistan Stock Exchange, PSX, Hundred Points Index, Bullish market in Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک بار پھر  شئیرز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ شروع ہو گیا۔ منگل کے روز ہنڈرڈ  انڈیکس میں 514 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ  کیا گیا۔ 

 نگران حکومت کےمعاشی استحکام کیلئے  اقدامات بالآخر  رنگ لانے لگے۔سٹاک ایکس چینج میں دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 0.81 فیصد اضافے سے  64 ہزار 454 پوائنٹس پر بند ہوا،  منگل کے روز 354 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،209 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 127 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 24.98 ارب روپے مالیت کے 42.54 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔