لاہور میں جیب تراش بے لگام، سال 2023 کے دوران 24448 وارداتیں رپورٹ

 لاہور میں جیب تراش بے لگام، سال 2023 کے دوران 24448 وارداتیں رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں جیب تراش بھی بے لگام، دن دیہاڑے کام دکھانے لگے۔ 

سال 2023 کے دوران 24 ہزار 448 شہریوں کی جیبیں کاٹ ڈالیں، جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 9614 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، اقبال ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کے 3552 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر، جبکہ جیب تراشی کی 3276 وارداتوں کے ساتھ سول لائنز ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ 

ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3096، صدر ڈویژن میں جیب تراشی کے 3082 مقدمات درج ہوئے، کینٹ ڈویژن میں جیب تراشی کی 1828 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

جیب تراشی کی زیادہ تر وارداتیں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن، درباروں کے اطراف ہوئیں۔