ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے خوشخبری, سولر پینل کی قیمتوں میں زبردست کمی

عوام کیلئے خوشخبری, سولر پینل کی قیمتوں میں زبردست کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کاوش میمن: مہنگائی کے ستائی عوام کیلئے خوشخبری, سولر پینل کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوگئی. 
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں 545 واٹ کا سولرپینل 70 ہزار سے کم ہوکر 27 ہزار پر آگیا ، 450 واٹ کا سولرپینل 24 ہزار اور  330 واٹ کا سولرپینل 20 ہزار میں فروخت ہونے لگا۔ 
تاجروں نے قیمتوں میں کمی کی وجہ ٹیکسز میں کمی کو قرار دیا، کہنا ہے کہ امپورٹ کھلنے اور ٹیکسز میں ریلیف کے باعث قیمتیں کم ہوئیں۔ قیمتوں میں کمی پرشہری بھی خوش دکھائی دیے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سولر لگانے سے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے نجات ملے گی۔ حکومت سولر پر ٹیکس مزید کم کرے تاکہ غریب بھی خرید سکے۔