پاک، افغان مذاکرات کامیاب، 10 روز بعد طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بحال 

پاک، افغان مذاکرات کامیاب، 10 روز بعد طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بحال 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  پاک افغان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد طورخم بارڈر کو 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا۔

 یاد رہے کہ طورخم بارڈر ڈرائیور پر پاسپورٹ ویزہ شرط لاگو کرنے کے سلسلے میں بند کیا گیا تھا۔ 10 روز مسلسل بند رہنے کے بعد آج گیارہویں دن کامیاب مذاکرات ہونے پر طورخم گیٹ دو طرفہ تجارت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

 افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات کیلئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے، یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

 سرحدی گزرگاہ کھلنے کے بعد افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی۔

 واضح رہے کہ بارڈر کی بندش کے دوران دونوں اطراف پھل اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں کھڑی رہیں جس سے گاڑیوں میں موجود پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگی تھیں۔