قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کا اعلان ہو گیا

 قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کا اعلان ہو گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہورمیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے  سابق کرکٹر ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ آئین کے مطابق میں کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر لگا سکتا ہوں، ابھی چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے آہستہ آہستہ باقی ممبرز لائیں گے جب کہ ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نےکہا کہ ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت خبریں آرہی تھیں اس لیے اس کو کلیئرکر دیا ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ نہیں ہو رہی تھی،  ایشین کرکٹ کونسل کا چار فروری کو بحرین میں اجلاس ہوگا، ہم نے اے سی سی کے فیصلوں کو چیلنج بھی کیا تھا،میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے، افغانستان بورڈ نے تین میچز کی پیشکش کی تھی، ہم نے افغان بورڈ کو کہا تھا کہ ان میچز کا فائدہ نہیں نہ پوائنٹس ملیں گے، اب طے پایا ہے کہ حکومت کی رضامندی کے بعد سیریز ہوگی  اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں ہوگی۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ مارک کولز ابھی نمیبیا کے ساتھ مصروف ہیں وہ بھی جلد ہمیں جوائن کرلیں گے، مئی جون میں ہمارے ساتھ  ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیوزی لینڈ کےخلاف دس وائٹ بال میچز کی ہوم سیریز شیڈول کے مطابق ہے۔

Ansa Awais

Content Writer