وندر ڈیم کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع

Winder Dam
کیپشن: Winder Dam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وندر ڈیم کا تعمیراتی کام سرد خانے کی نذر ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا، ڈیم مکمل ہونے کے بعد ضلع حب کی 10 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا۔

جہاں حالیہ بارشوں سے 20 سال کا ریکارڈ ٹوٹا، اگر وندر ڈیم تعمیر ہوا ہوتا تو سیلاب کی شکل میں کئی ملین گیلن پانی ذخیرہ ہو چکا ہوتا، 12 ارب روپے کی لاگت سے وندر ڈیم کا کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور 2024 کے آخر میں وندر ڈیم کا کام مکمل ہو جائے گا، ڈیڑھ لاکھ گیلن یومیہ پانی سے وندر کی زرعی اراضی اور صنعتیں استعفادہ حاصل کرسکیں گی۔

رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ وندر پروجیکٹ سے مقامی لوگ بہت خوش ہوں گے، ان کی زمینیں آباد ہوں گی، ہزاروں ایکڑ زمین ہو گی اور اس سے زرعی انقلاب آئے گا۔

ایریگیشن عہدیدار عبدالجبار زہری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2024 میں ڈیم کی تکمیل ہو گی اور اس کی لاگت 12 ارب روپے ہے، وندر ڈیم 10 ہزار ایکڑ کو سیراب کرلے گا جو کینال کی کیپسٹی ہے وہ 50 کیوسک کی ہے