گجرات: وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا

Chief Minister Punjab took notice of the riot of prisoners in the district jail
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی ،ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں کی توڑ پھوڑ، جیل کے اندر آگ لگا دی ،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کانوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی شدت اختیار کر گئی، قیدیوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤسے متعدد قیدیوں سمیت پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،قیدیوں اور پولیس اہلکاروں میں شدید جھڑپوں کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو قیدیوں کی طرف سے یرغمال بنانے کی بھی اطلاعات آ رہی ہیں۔

  قیدیوں نے مختلف بیرکوں میں آ گ لگا دی پولیس کی طرف سے مسلسل آنسو گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے، تصادم میں ڈی ایس پی سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری اس وقت جیل کے اندر موجود ہے، تاہم حالات کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے کمشنر گجرات اور آر پی او گجرات کو فی الفور گجرات جیل پہنچنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے،ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار قیدیوں کا تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔