ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کا بریک ڈاؤن ، بحالی کی کوششیں جاری

Electricity
کیپشن: Electricity
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بجلی بحالی کی کوششیں جاری، تاحال مسئلہ حل نہ  کیا جا سکا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا اورمنگلا ڈیم میں باربارٹرپنگ جاری ہے ،پانی کا اخراج بڑھانے اوربجلی کی پیداوار بڑھنے کے باوجود فریکونسی بہتر نہیں ہورہی۔ آئیسکو ریجن کے 1300 میں سے 43 فیڈرزپر بجلی بحال کی گئی ہےجبکہ ٹریپنگ کے باعث دوبارہ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  این ٹی ڈی سی کی تکنیکی ٹیموں کو بریک ڈاون کی اصل وجوہات تاحال معلوم نا ہوسکیں، ملک کے شمال جنوب میں بجلی کا پیداواری لوڈ تاحال غیرمتوازن ہے۔بجلی کی پیداوار کیلئے  آئی پی پیز سے بجلی لینے کا فیصلہ کیا  گیا ہے ۔