سٹی 42: مہنگائی سے ستائےعوام کیلئےاچھی خبر ،شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری آنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، زندہ مرغی 4 روپے کمی کے بعد 334 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔ مرغی کا گوشت 6 روپے مزید کمی کے بعد 501 روپے فی کلو کا ہو گیا۔ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 289 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔
دوسری جانب شہر میں بیف اور مٹن بھی مہنگا فروخت ہو رہا ہے، اور اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بیف اور مٹن سرکاری نرخوں سےکئی گنا مہنگا بیچا جا رہا ہے لیکن کوئی چیک کرنے والا ہی نہیں ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ عام شہری بھی مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کھا سکیں۔