(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر بہت سی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں،بعض ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو بہت جلد صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں جنہیں دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں ایک کتا ہرن کے بچے کو دریا میں ڈوبنے سے بچا لیتا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دریا کے اس پار کتے نے ہرن کے بچے کو ڈوبتے ہوئے دیکھا اور فوری دریا میں اتر گیا اور ہرن کے ننھے بچے کو منہ سے پکڑ کر دریا سے باہر نکال لایا۔
Dog saves baby deer from Drowning.
— Atul (@ImAtul1419) January 20, 2022
A lesson...!#ViralVideo pic.twitter.com/FisXAMJmhc
ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ہیں، صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’کتے واقعی بہت وفادار ہوتے ہیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ناقابل یقین ویڈیو ہے، کاش انسان جنگلات کی کٹائی کو روکنے اور جانوروں کی پناہ گاہوں کو چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔ ویڈیو کتے کے مالک کی جانب سے ریکارڈ کی گئی۔