راؤدلشادحسین:گورنرپنجاب چودھری محمد سرورکا یوٹرن کہتےہیں گزشتہ روز کی آف دی ریکارڈگفتگو کو سیاق وسباق سےہٹ کر نشرکیا گیا، میں کون ہوتاہوں کسی کو وزیراعظم بنوانے والا میں توخود رکن اسمبلی نہیں بن سکا، عمران خان، نواز شریف اور بے نظیر کی وزیر اعظم بننے کی جدوجہد میں شامل رہا جبکہ نوازشریف اورشہبازشریف کو برطانیہ ویزہ کیلئےمعاونت ضرور کی۔
گورنرپنجاب چودھری محمد سرورنےالخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سےآپریشنل ہونیوالے 20 واٹرفلٹریشن پلانٹس کی افتتاحی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ روز سنسنی خیز رپورٹنگ دیکھی، یہ نہیں کہا کہ عمران خان، نوازشریف اور بینظیرکو میں نےوزیراعظم بنوایا،البتہ ان کی جدوجہد میں شامل ضرور رہا۔
بے نظیرجب جلاوطن تھیں تو آمریت کیخلاف میں بھی آواز بلندکرتا رہا۔یہ کہنا کہ میں نےکسی کو وزیراعظم بنوایا غلط ہے۔ میں تو خود ایم این اےبھی نہیں بن سکا، جمہوری عمل میں مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں ہی لیڈرز وزیراعظم بنتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان کو سیاست سے دور رکھا جائے تو ملک کیلئے بہترہے۔
گورنر پنجاب @ChMSarwar نے کہا ہے مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ جدوجہد کا حصہ بنا پورے پنجاب میں کارکنوں ہو متحرک کیا اور پھر 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوئ اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے۔۔ pic.twitter.com/UcfuYkc5JF
— Team Sarwar (@TeamSarwar) January 23, 2022
انہوں نے کہا کہ میں نےبُرے وقت میں کسی کو نہیں چھوڑا ہمیشہ مشکل وقت میں لوگوں کا ساتھ دیا، جب ن لیگ کو چھوڑا تو اچھے وقت میں چھوڑا۔ نوازشریف اور شہبازشریف سےدوران جلاوطنی بڑا تعلق رہا، 1999 میں نوازشریف اور شہبازشریف کےبرطانیہ کے ویزے میرٹ پر لگےتھے۔ ویزوں کے حصول میں معاونت اورتکنیکی مدد ضرور کی تھی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہر نیک کام میں الخدمت فاؤنڈیشن کا لیڈنگ رول ہوتاہے، کورونا وبا کےدوران 2 لاکھ راشن بیگز تقسیم کیےتو الخدمت فاؤنڈیشن سب سےآگےتھی۔ 20 واٹر فلٹریشن پلانٹس سے 20 لاکھ شہریوں کو پینے کے پانی کی سہولت میسر آئے گی۔ وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ چودھری پرویزالہیٰ کے ساتھ ملکر ون ون ٹو ٹو بنانے میں کامیاب ہوئے۔
گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے آپریشنل ہونیوالے واٹر فلٹریشن پلانٹس افتتاح کیا تو اس موقع پر چیئرمین آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل اے خان، صوبائی وزیربلدیات میاں محمودالرشید اور سربراہ الخدمت فاؤنڈیشن احسان اللہ وقاص سمیت دیگر بھی موجود تھے۔