کورونا کے بڑھتے کیسز، اسلام آباد کی کون کونسی گلیاں سیل؟

Islamabad Streets are sealed
کیپشن: Islamabad Street
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوروناکےبڑھتے کیسزکےباعث کراچی اور اسلام آباد کےکئی علاقوں میں پابندیاں سخت کردی گئیں۔ کراچی ضلع وسطی کے چار ٹاؤن میں پانچ فروری تک مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذکردیا گیا، اسلام آباد کی کئی گلیاں سیل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں بڑھتے کورونا کیسزپر متعدد گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سیکٹر جی 6 فور کی گلی نمبر 52 ، 56 ،59 ،79 اور 80 کو سیل کیا جائے گا۔ سیکٹر جی 11 ٹو کی گلی نمبر 15 ،21 اور 46، سیکٹر ایف 10فور کی گلی نمبر 50، 52 اور  53 کو سیل کیا جائے گا۔

سیکٹر ایف الیون ٹو کی گلی نمبر 21، 23 اور 28 ، سیکٹر ایف 8ون کی گلی نمبر 31 ،35 ،37 ،38 ،42 ،44 جبکہ سیکٹر ایف 8 تھری کی گلی نمبر  5،6 ، 10، 11 اور 17 سیل ہوگی۔
کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا کے کیسز  میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن 4ٹاؤنز میں نافذ کیا گیا ہے جو 5 فروری تک برقرار رہے گا۔
ادھر سکھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ ایکشن میں آگئی، ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں، متعدد ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے عائد کردیئے۔