ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر 13فیصدہوگئی، وبائی مرض نے مزید 20 افراد کی جان لےلی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی پانچویں لہر میں شدت آگئی ہے، این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 58 ہزار 334 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 7 ہزار 586 مثبت نکلے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 13 فیصد رہی جبکہ اس وقت 1 ہزار 83 افراد ہسپتالوں میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔
Statistics 23 Jan 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) January 23, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 58,334
Positive Cases: 7586
Positivity %: 13.00%
Deaths :20
Patients on Critical Care: 1,083
دوسری جانب لاہور میں مہلک وائرس سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس چھ قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ کورونا کے 1323 نئے کیسس سامنے آئے اور مثبت شرح 14.4 تک جاپہنچی ہے۔