لاہور میں کب تک بارش؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Rainy Weather in Lahore
کیپشن: Rainy Weather
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شہر میں مسلسل بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس 152 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 8 ویں نمبر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ایئرکوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح ٹھوکرنیازبیگ 214، کوٹ لکھپت 199، فدا حسین ہاؤس 194، مال روڈ ایچیسن کالج 184، ماڈل ٹاؤن 183، لاہور امریکن سکول 171، ایف سی کالج 167، فنجا ہاؤس 167 اور یو ایس قونصلیٹ کے اطراف یہ شرح 163 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا۔

شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ہوگا جبکہ شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔