37 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

 37 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) مرکزی چیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کہتے ہیں کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کیجانب سے اتوار کی صبح 6 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کی خوشخبری سنادی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے اتوار کی صبح 6بجے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھلنے کی خوشخبری سنائی گئی ہے ۔

مرکزی چیرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث، پراچہ نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سی این جی اسٹیشنز کھلنے کا دورانیہ کتنے دن اور کتنے گھنٹوں پر محیط ہوگا۔غیاث پراچہ نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز 37 روز بعد کھل رہے ہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer