ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ ڈی افراد پر بڑی پابندی لگ گئی

 پی ایچ ڈی افراد پر بڑی پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  پی ایچ ڈی افراد کے ملک چھوڑنے پر پاپندی عائد، پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی کے تحت ڈگری حاصل کرنے کے دو سال بعد تک پاکستان چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی افراد کے دو سال تک ملک چھوڑنے پر پاپندی عائد کر دی ہے۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد دو سال تک پاکستان میں ہی رہنے کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔نئی پالیسی لاگو ہونے کے بعد پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے تمام سکالرز پر یہ شرط عائد ہوگی۔

پی ایچ ڈی کرنے والے افراد فوری طور پر ملک سے باہر نوکری کیلئے اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کیلئے نہیں جا سکیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایچ ڈی افراد کی کمی ہونے کے باعث پاپندی عائد کی گئی ہےتاکہ پی ایچ ڈی افراد ملکی جامعات میں ہی خدمات سر انجام دے سکیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نئی پی ایچ ڈی پالیسی 2021ء سے ہی نافذ العمل ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں،  پنجاب یونیورسٹی نے محمد رفیق کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’حقوق الرسولﷺ: منتخب عربی ادب سیرت کا تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ‘ کے موضوع پر ڈگری جاری کر دی۔  عنبرین خواجہ کوکشمیریات کے مضمون میں ان کے’کشمیر کے مسلم عہد میں ادبی اور ثقافتی ترقی: تجزیاتی مطالعہ‘ کے موضوع پر ڈگری جاری کر دی۔

ہما نذیر کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’آلودہ پانی کے بھاری دھاتی تدارک کے لئے ماحولیاتی سومی ترمیم شدہ پودوں کی باقیات کی تلاش اور استعمال‘کے موضوع پر ڈگری جاری کر دی۔  طاہر ریاضی کے مضمون میں ان کے’آپٹیکل سولیٹیونز کا تجزیاتی مطالعہ اور غیر خطی جزوی تفریق مساواتوں کا صحیح ترسیلی لہر حل‘ کے موضوع پر ڈگری جاری کر دی۔

زائرہ احمد کو انوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’پنجاب پاکستان کے مختلف مسکن میں رہنے والی عام حشرات خور چمگادڑوں کی Cytochrome C Oxidase Iکی بنیاد پر پہچان‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer