ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن پر اچانک مشکل آن پڑی

محکمہ سکول ایجوکیشن پر اچانک مشکل آن پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ڈینگی ایب میں تکنیکی خرابی، ایپ کے بند ہونے سے ڈینگی تدارک کے لئے تصاویر اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ڈینگی ایپ بند ہوگئی،تکنیکی خرابی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی رپورٹ کا اجراء متاثر ہونے لگا۔ ہیڈ ٹیچرز کا کہنا ہے کہ ایپ کے بند ہونے سے ڈینگی تدارک  کے لئے تصاویر اپ لوڈ نہیں ہورہی ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایپ کو اَپ گریڈ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے تصاویر اَپ لوڈ نہیں ہورہیں۔ایپلی کیشن کی بحالی تک کسی ٹیچر کی جواب طلبی نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈینگی تدارک کے لئے فی سکول روزانہ 40 تصاویر اَپ لوڈ کرنے کا پابند ہے۔

قبل ازیں  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کے لئے اقدامات نہ کرنے پر نوٹس لیا تھا، ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی پھیلنے کے خدشات کے حوالے سے سکول سربراہان کو وارننگ بھی جاری کی۔ سکول سربراہان کو ڈینگی تدارک کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 ایجوکیشن اتھارٹی کا کہناتھا کہ ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے سکول سربراہان کی جانب سے روزانہ تیس تصاویر اپ لوڈ کی جائیں گی، تصاویر اپ لوڈ کرنے کے لئےسکول سربراہان موبائل ایپ ڈاون لوڈ کریں گے، حکامات کی خلاف ورزی پر سکول سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer