سرکاری ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، مریض خوار

سرکاری ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، مریض خوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان: گورنمنٹ رانا عبد الرحیم سوڈیوال ہسپتال کو تعمیر ہوئے چار سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا مگر لفٹ چالو نہ ہوسکی۔ آپریشن تھیٹر، انڈور سمیت دیگر سہولیات نہ ہونے سے لواحقین مریضوں کو اٹھا کر بالائی منزلوں پر لے جانے پر مجبور ہیں۔

پی ایچ ایف ایم سی کی غفلت سے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی حالت زار سے مریض خوار ہو گئے۔ گورنمنٹ رانا عبد الرحیم سوڈیوال ہسپتال کو تعمیر ہوئے چار سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا، مگر لفٹ فنکشنل نہ کی جا سکی۔ گائنی آپریشن تھیٹر، انڈور سمیت ڈینٹل کی سہولیات بالائی منزلوں پر فراہم کی جاتی ہیں۔ 

حاملہ خواتین چیک اپ کروانے کے لئے سیڑیوں کے ذریعے بالائی منزلوں پر جانے کے لئے مجبور ہیں۔ تمام آپریشن تھیٹر بالائی منزلوں پر ہیں، گائنی کے آپریشن کے لئے مریض کو اٹھا کے لے کر جانا واحد حل رہ گیا۔

 ہسپتال کی لفٹ خراب جبکہ مریضوں کے با آسانی بالائی منزلوں پر جانے کے لئے کوئی ریمپ بھی موجود نہیں۔ لاکھوں کی لاگت سے نصب کی گئی لفٹ استعمال میں نہ آنے سے زنگ آلود ہونے لگی۔