نجی کالجوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں نرمی کردی گئی

نجی کالجوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں نرمی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پرائیویٹ کالجز کیلئے خوشخبری، محکمہ تعلیم نے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان کردیا۔         

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ کالجز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان کردیا ہے۔ ڈی پی آئی کالجز نے رجسٹریشن کیلئے عائد سخت شرائط میں نرمی کر دی۔ نئی شرائط کے تحت کالجز میں ریسرچ جنرل کی شرط 2 سے کم کرکے 1 کر دی گئی۔لائبریری کتابوں کی تعداد 500 سے کم کرکے 250 کردی گئی۔ 

رجسٹریشن کیلئے مقرر کالج احاطے کی شرط بھی نرم کردی گئی ہے۔ ڈی پی آئی کالجز اب نئی شرائط پر ہی رجسٹریشن کیا کرے گا۔ شرائط سخت ہونے کے باعث بیشتر کالجز کی رجسٹریشن التواء کا شکار تھی۔ پرائیویٹ کالجز نے محکمہ ہائر ایجوکیشن سے شرائط میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔