(سٹی42)تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ کی نئی تصاویر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور ان پر تبصروں کا سلسلہ بھی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما وکارکن ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ سیدطوبیٰ عامر کی نئی تصاویر منظر عام پر آئیں جن کو سوشل میڈیا صارفین بےحد پسند کررہے ہیں اور ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، وائرل تصاویر میں طوبیٰ عامرنے سفید رنگ کی ہائی نیک ٹاپ اور سفید جینز زیب تن کی ہوئی ہے، نئے فوٹو شوٹ پر کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ طوبیٰ عامر گزشتہ سال رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے شوہر کے ساتھ ٹی وی سکرین پر نظر آچکی ہیں ،اب انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔قبل ازیں کورونا ٹیسٹ سے متعلق سیدہ طوبیٰ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اللہ کے فضل سے میراکورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے ، ڈاکٹر عامر لیاقت کی طبیعت میں بھی بہتری آئی ہے۔
سیدہ طوبیٰ عامر کاکہناتھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت ابھی تک آئی سی یو میں ہیں لیکن وہ جلدی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ میں ان کی صحتیابی کے ساتھ گھر آمد کیلئے دعا گو ہوں۔
یادرہے کہ عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبیٰ عامر سے کی، ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ عامر لیاقت انہیں طلاق دے چکے ہیں،یہ وقت میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین کے ساتھ میرے تعلقات کی وضاحت کا ہے، مجھے طلاق دینا ایک الگ بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا درست نہیں۔
سابقہ اہلیہ کا مزید کہناتھا کہ یہ میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی، میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔